ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہری فیس بک کے ذریعے پی پی ایس سی میں اپلائی کرنے سے ہوجائیں ہوشیار

Jobs in PPSC
کیپشن: PPSC
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: پنجاب پبلک سروس کمیشن کا فیس بک پر کوئی پیج نہیں ہے، پی پی ایس سی کا پیج اور پوسٹس سے لاتعلقی کا اظہار، شہریوں سے جعل سازوں اور دھوکے بازوں سے ہوشیار رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔

ترجمان پی پی ایس سی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر جعلی پیج اور پوسٹ کے ذریعے معصوم عوام کو نوکری کا جھانسا دیا جا رہا ہے، نوکری دلوانے کا جھانسا دے کر پیسوں کا تقاضا کرنے والے ادارے اور عوام دونوں کے دشمن ہیں، ایسے ہتھکنڈوں سے ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کو شش کی جا رہی ہے۔

پی پی ایس سی نے سائبر کرائم میں اس اکاؤنٹ کے خلاف رپورٹ درج کروا دی ہے، ملوث ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ آسامیوں، امتحانات اور نتائج سے متعلقہ مصدقہ اطلاعات صرف پی پی ایس سی کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پبلک سروس کمیشن انتہائی شفافیت اور میرٹ پر امیدواران کی سلیکشن کرتا ہے۔