موٹر سائیکل و گاڑی چوری روکنےکے لئے پلان تیار

8 Oct, 2021 | 03:58 PM

Imran Fayyaz

(علی ساہی)موٹرسائیکل وگاڑی چوری روکنے کےلئے شہرکے11داخلی وخارجی راستوں پرمخصوص آٹومیٹک کیمرے نصب کئے جائیں گے۔کیمرےخود ہی گاڑی کی نمبرپلیٹ کوچیک کرکے گاڑی کاسٹیٹس بتائیں گے۔
 تفصیلات کے مطابق شہرکے داخلی وخارجی راستوں پرسیکیورٹی فول پروف بنانےکافیصلہ کیا گیا ہے، خصوصاموٹرسائیکل وگاڑی چوری روکنے کےلئے شہرکے11داخلی وخارجی راستوں پرمخصوص آٹومیٹک کیمرے نصب کئے جائیں گے۔کیمرےخود ہی گاڑی کی نمبرپلیٹ کوچیک کرکے فوری گاڑی کاسٹیٹس بتائیں گے۔

کیمروں سے مکمل استفادہ حاصل کرنے کےلئے نیا سافٹ وئیر بھی تیارکرلیا گیا ہے۔نیا سافٹ  وئیر میں نمبرپلیٹ کی تصویرآتے ہی تمام ریکارڈ فراہم کردے گا۔چوری کی گاڑی یا غلط نمبرپلیٹ والی گاڑی کاالرٹ فوری طورپرمانیٹرنگ سیل کو جائے گا۔سافٹ وئیر میں لاہورسمیت پنجاب بھرسے چوری ہونے والی گاڑیوں وموٹرسائیکلوں کاڈیٹا موجود ہوگا۔

قبل ازیں کیمروں سے مینول طریقہ کارسے چیکنگ کی جارہی ہے۔داخلی وخارجی راستوں پر آٹومیٹک کیمروں کی تنصیب کےلئے ساڑھے17 کروڑ کے فنڈز جاری کردیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں  اشتہار بھی جاری کردیا ہے رولزپر پورا اترنے والی کمپنی کو جلد کنٹریکٹ جاری کرکے رواں سال تنصیب مکمل کر لی جائے گی۔
 

مزیدخبریں