ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کنگ کوبرا کو پانی پلانے پر کیا واقعہ پیش آیا؛ ویڈیو دیکھیں

Man Gives Bath & Feeds Water to Thirsty King Cobra
کیپشن: King Cobra
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)انسانوں کی طرح جانور اتنے عقل مند نہیں ہوتے اور نہ ہی وہ اپنی تکلیف کو کسی انسان سے بیان کرسکتے ہیں، جیسا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں ہوا جہاں ایک پیاسے کنگ کوبرا کو پانی پلایا گیا،سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر بہت سی ایسی ویڈیوز موجود ہیں جن میں انسانوں کا جانوروں سے ہمدردی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اس ویڈیو نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا، دیکھنے والے کو تعجب اس بات پر ہوا کہ 10،8 فٹ لمبے کوبرا نے کسی پر حملہ نہیں کیا اور یہاں تک اپنے پاس کھڑے شخص کو بھی کچھ نہیں کہا، حالانکہ ہم سے اکثر سانپ کو دیکھتے ہی کانپنے لگتے ہیں اور مارے خوف کے بھاگ نکلتے ہیں مگر اس ویڈیو میں پیاسے کوبرا کو دکھایا گیا جو کہ پانی کی تلاش میں تھا۔

بھارت کے کسی علاقہ میں پیش آنے والی اس واقعہ کی ویڈیو تیزی کے ساتھ انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی ہے، ویڈیو میں پیاسا سانپ رینگتے ہوئے پانی کی تلاش میں رہائشی بستی میں آگیا جس کو دیکھ لوگوں کی دوڑیں لگ گئیں مگر ایک شخص نے محسوس کیا کہ اس کو پیاس لگی  اور ہمت کرکے اس کے پاس ایک برتن لے کرگیا۔

اپنی جان کی پروا نہ کرتے نوجوان نے اس کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا اور پانی کے نلکے کے پاس پہنچ گیا جہاں پر ایک بڑا کنگ کوبرا موجود تھا،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان برتن پانی سے بھر کراس کو پلا رہا ہے اس کے ساتھ کوبرا کو نہلا بھی رہا ہے، وہاں موجود کسی شخص نے اس پورے واقعہ کی ویڈیو بنا کر انسٹاگرام پر شیئر کی۔ 
سوشل میڈیا صارفین نے نوجوان کے اس عمل کو پسند کرتے اس کی تعریف کی اور کمنٹس سیکشن میں اس کی دلیری کی حوصلہ افزائی کی اور نوجوان سے محبت کا اظہار کرتے دل والے ایموجیز بھی بنا کرپوسٹ کئے،ایک صارف نے لکھا کہ' کم سے کم کسی نے جانور کو سمجھنے کی کوشش کی، بہت اچھا'

ویڈیو کو اس وقت 35 لاکھ 41 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں جب اس کو پسند کرنے والوں کی تعداد بھی کثیر ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer