موڈرنا ویکسین کمپنی کے مالکان امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل

8 Oct, 2021 | 03:26 PM

 ویب ڈیسک : کسی کے لئے بیماری تو کسی کے لئے دولت۔۔ کورونا وائرس کے لئے موثر ترین ویکسین بنانے والی کمپنی موڈرنا کے  مالکان نوؤبر ایفیان اور رابرٹ لینگر اور ابتدائی سرمایہ کاری کرنیوالے ٹموتھی سپرنگر سب کے سب فوربس کی اس سال 400 امیرترین افراد  کی فہرست میں شامل ہوگئے.

رپورٹ کے مطابق 59 سالہ لبنانی نژاد امریکی انجنئیر نوؤبر ایفیان جو کہ موڈرنا کے موجودہ چیئرمین ہیں، انہوں نے اس سال 5 ارب ڈالر بنائے جبکہ شریک چیئرمین اور میسا چیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے جینئیس  پروفیسر انجنئیر رابرٹ لینگر 4.9 ارب ڈالر کمانے میں کامیاب رہے۔ ( ان کے 1500 سے زائد سائنسی مقالہ جات عالمی جرائد میں شائع ہوچکے ہیں جبکہ ساڑھے تین لاکھ سے زائد تحقیقی حوالہ جات تحریر کئے)۔

ابتدائی  لاکھوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنیوالے ہاورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر ٹموتھی سپرنگر کی آمدن 5.9 ارب ڈالر رہی۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ گذشتہ سال  والے 400 امیرترین افراد اس برس 40 فیصد زیادہ کما کر مزید امیر ہوگئے ہیں۔

یادرہے موڈرنا کمپنی کی تیارکردہ کووڈ 19  ویکسین صرف امریکا میں 152 ملین ویکسین خوراکیں لگائی گئی ہیں۔

امریکی ریاست میسا چیوسیٹس کے شہر کیمرج میں واقع موڈرنا کمپنی نے سب سےپہلے وائرس کی ویکسین تیار اور تجرباتی طور پر آزمائش شروع کی تھی۔ یاد رہے ماڈرنا کےسی ای او سٹیفن بنسل نے دعوی کیا تھا کہ 2022 میں کرہ ارض پر ہر انسان کیلئے موڈرنا ویکسین دستیاب ہوگی۔ ان سب افراد کے موڈرنا کمپنی کے علاوہ مختلف میڈیسن اور بائیو ٹیک کمپنیز میں لاکھوں شیئرز ہیں۔

مزیدخبریں