ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں راہ چلتی لڑکی کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے اآگیا

Young man arrested for harassing girl in Lahore
کیپشن: Young man arrested for harassing girl
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:    لاہور  کے علاقے اقبال ٹاؤن  میں  راہ چلتی لڑکی کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔

رپورٹ  کے مطابق لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں ایک نوجوان راہ چلتی لڑکی کو چند روز سے ہراساں کررہا تھا اور فون نمبر مانگ رہا تھا اس پر وہاں موجود افراد نے اس نوجوان کی موٹرسائیکل کی چند تصاویر بنائیں جس میں موٹرسائیکل کا نمبر واضح تھا۔

بعد ازاں متاثرہ لڑکی نے یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کردیں جس کے بعد لاہور پولیس نے نوجوان کی موٹرسائیکل کے نمبر سے اسے تلاش کرلیا۔پولیس کے مطابق نوجوان کی شناخت نوید آصف کے نام سے ہوئی جسے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔
 

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر