ہفتے میں تین چھٹیوں کی تجویز، باقی دنوں میں اوقات کار بڑھانے کا فیصلہ

8 Oct, 2021 | 02:21 PM

ویب ڈیسک : یورپی یونین میں ہفتے میں تین چھٹیاں دینے کی تجویز زیرغور ہے جبکہ باقی چاردنوں میں اوقات کار بڑھا دیئے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق بیلجئیم میں ہفتے میں تین چھٹیوں پر حکومت سمیت تمام سٹیک ہولڈرز آمادہ ہوگئے ہیں. حتمی فیصلہ اگلے ہفتے ہوگا. یاد رہے یورپی یونین کے ممالک میں سے آئس لینڈ گذشتہ چارسال سے اس فیصلے پر عمل پیرا ہے اور اس کے بہترین نتائج سامنے آئے ہیں۔ تاہم بیلجئم نے تجویز دی ہے کہ باقی چاردنوں میں کام کے اوقات میں فی دن ڈیڑھ گھنٹہ اضافی کام کرنا ہوگا یعنی آٹھ گھنٹوں کی بجائے ساڑھے نو گھنٹے کام کرنا ہوگا۔

اسی طرح سپین کے کچھ علاقوں میں تین چھٹیوں کے فیصلے پر عمل درآمد ہورہا ہے۔ تاہم بیلجئیم کی حکومت کی جانب سے اضافی اوقات کار پر مزدور تنظیموں نے احتجاج کیا ہے. 

مزیدخبریں