(جنید ریاض)مٹن اور بیف کے بعد چکن بھی شہریوں کی قوت خرید سے باہر کردیا گیا، چکن کے نرخ ہوشربا حد تک بڑھانے کے بعد 10 روپے کی معمولی کمی، 339 روپے کلو ہوگیا.
تفصیلات کےمطابق برائلرمرغی کے گوشت کے ریٹ میں 10 روپے کلو معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے، گذشتہ روز مرغی کا گوشت 349 روپے کلو فروخت کیا جاتا رہا جبکہ زندہ برائلر مرغی کا ہول سیل ریٹ 226 اور پرچون ریٹ 234 روپے کلو مقررکیا گیا ہے۔
دوسری جانب فارمی انڈوں کا ریٹ ایک روپے اضافہ کے ساتھ 173 روپے درجن ہوگیا ہے، اور انڈوں کی پیٹی 5 ہزار 70 روپے میں دستیاب ہے۔
واضح رہے کہ قبل ازیں مرغی کا گوشت 360 روپے کلو فروخت کیا جاتا رہا جبکہ گزشتہ روزنرخ 349 روپے کلو تھا، زندہ برائلر مرغی کا ہول سیل ریٹ 233 اور پرچون ریٹ 241 روپے کلو مقررکیا گیا ہے، دوسری جانب فارمی انڈوں کا ریٹ 172 روپے درجن، جبکہ انڈوں کی پیٹی 5 ہزار 40 روپے میں دستیاب ہے۔