دنیاکوچورکہنےوالاارناب گوسوامی خودچورنکلا

8 Oct, 2020 | 11:45 PM

Malik Sultan Awan

(ویب ڈیسک) دنیاکوچورکہنےوالےخودچورنکلے،  بھارت نے نام نہادصحافی ارناب گوسوامی کے ری پبلک ٹی وی سمیت متعدد چینل پیسے دے کرریٹنگ خریدتے ہیں۔ممبئی پولیس نے چھاپے میں پوراگینگ پکڑلیا۔

بھارت میں ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نےٹی وی چینلزکےٹی آرپی کابڑا دھندہ بے نقاب کردیا۔ بھارت کےنام نہاد صحافی ارناب گوسوامی جودوسروں پر چیخنے چلانےکے ساتھ ہروقت چورچورکی گردان کرتے رہے ہیں۔ ان کاچینل ٹی آرپی کےچوری میں ملوث پایا گیا ہے۔ پولیس کمشنرکےمطابق ارناب گوسوامی کےریپبلک ٹی وی سمیت دو دیگر نیوزچینلزپیسے دے کرریٹنگ خریدتےتھے۔
ٹی آرپی خریدنےمیں ایک مشہورکمپنی کےملازم بھی ملوث تھے جنہیں گرفتارکرلیاگیا۔پولیس کےمطابق ان چینلزنےلوگوں کےگھروں میں ریٹنگ میٹرز نصب کررکھے تھےاورلوگوں کو ماہانہ کے حساب سے پیسے دےکرانہیں خاص چینل کو چلا کر رکھنےکاکہاجاتاتھا۔ پولیس کاکہناتھاکہ یہ لوگ ان چینلزپراپنامخصوص ایجنڈاچلاتےتھے۔

مزیدخبریں