(علی ساہی) شہری پولیس کی ایمرجنسی ہیلپ لائن پرکال کرکے وقت ضائع کرنے لگے، 2لاکھ 56ہزار میں 1لاکھ 68ہزارسے زائد کالزغیرمتعلقہ ثابت ہوئیں۔
ون فائیو ایمرجنسی پولیس ہیلپ لائن پر2لاکھ 56ہزار 758کالز موصول ہوئیں۔ موصول شدہ کالز میں سے1لاکھ 68ہزار 956غیر متعلقہ کالز کی گئیں۔ مختلف معلومات کے حصول کیلئے23ہزار669کالزموصول ہوئیں ۔45ہزار 744کالز پر پولیس کی مدد فراہم کی گئی۔ ستمبر کے دوران ٹریفک سے متعلقہ 4ہزار 438کالز پر رہنمائی کی گئی۔لاسٹ اینڈ فاؤنڈ سینٹر کی مدد سے24گمشدہ افراد کو اپنوں سے ملوایاگیا۔ ایک ماہ میں 178موٹر سائیکلز، 02گاڑیاں اور 02آٹو رکشہ برآمد کرکے مالکان کے حوالے کیے گئے۔
شہریوں نے ون فائیوپر جعلی کالزکے انبارلگادئیے
8 Oct, 2020 | 11:22 PM