ینگ ڈاکٹرز کی کاوشیں رنگ لے آئیں، اہم پروگرام کا آغاز

8 Oct, 2020 | 09:17 PM

Arslan Sheikh

( زاہد چوہدری ) مختلف شعبوں میں دو سالہ پوسٹ گریجوایشن ٹریننگ پروگرام کا دوبارہ آغاز کردیا گیا، دو سالہ پوسٹ گریجوایشن ٹریننگ کرنے والوں کواعزازیہ بھی ملے گا۔

ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن پنجاب کی کاوشوں سے مختلف شعبہ میں دو سالہ تربیتی پروگراموں کا آغازہوگیا ہے۔ حکومت نے ایم سی پی ایس سمیت مختلف ڈپلومہ پروگرامز کا آغازکردیا گیا۔ ینگ ڈاکٹرز کی استدعا پر قائم کی گئی کمیٹی نے اپنی سفارشات میں دو سالہ پوسٹ گریجوایشن ٹریننگ پروگرامز کی بحالی کی منظوری دیدی۔

دو سالہ پوسٹ گریجوایشن ٹریننگ کرنے والوں کو اعزازیہ بھی ملے گا۔ دو سالہ پوسٹ گریجوایشن پروگرامز میں کالج آف فزیشنزاینڈ سرجنز اور یونیورسٹیز پوسٹ گریجوایشن ٹریننگ کو برابر نشستیں دی جائیں گی۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کی جانب سے دو سالہ پوسٹ گریجوایشن ٹریننگ پروگرام میں داخلے ہونگے۔

مزیدخبریں