"قربانی دینے کا وقت آیا تو آپ مجھے سب سے آگے پائیں گے"

8 Oct, 2020 | 07:51 PM

Arslan Sheikh
Read more!

 ( عمر اسلم ) نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے کہا ہے کہ تمام مسائل کا حل ووٹ کو عزت دو میں ہے، انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت مخالف تحریک کامیاب ہوگئی جبکہ قائد مسلم لیگ (ن) میاں نوازشریف کو غدار کہنے پر کہتی ہیں کہ چاغی کے پہاڑ میاں نوازشریف کی گواہی دیتے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں سینیٹرز ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کے مشترکہ پارلیمانی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی قیادت میں فیصلہ کن جدوجہد میں داخل ہورہے ہیں۔ آپ سب نے وفا کی تاریخ رقم کی ہے، لیگی رہنما اور کارکن اپنے قائد کے بیانیے کیساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کیسا غدار ہے جس نے 5 بھارتی دھماکوں کے مقابلے میں 6 ایٹمی دھماکے کئے اور ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا۔ نوازشریف نے اپنی نہتی بیٹی کو کارکنوں کے آگے کھڑا کیا ہے۔

نائب صدر مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی تحریک کامیاب ہوگی۔ قربانی دینے کا وقت آیا تو نواز شریف کی بیٹی کو آگے پائیں گے۔ نوازشریف نے کہا کہ بیٹی گرفتار ہوئی تو سینہ تان کرجانا۔

مریم نواز نے لیگی رہنماؤں سے وعدہ لیا کہ ووٹ کی حرمت پر آنچ نہیں آنے دیں گئے اور نہ ہی آئین، قانون اور جمہوریت کا سر نہیں جھکنے دینگے۔ 

مزیدخبریں