ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گورنر پنجاب نے اپوزیشن کو بڑی پیشکش کردی

گورنر پنجاب نے اپوزیشن کو بڑی پیشکش کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قذافی بٹ ) گورنرپنجاب نے کہا ہے کہ جمہوری نظام میں مذکرات کے دروازے کبھی بند نہیں ہوتے، اپوزیشن اگر جلسے جلوسوں سے حکومت گرانا چاہتی ہے تو ایسا نہیں ہوگا، کسی پر غداری کا الزام نہیں لگنا چاہیے۔

گورنر ہاؤس میں ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام سانحات سے آگاہی کے قومی دن پر تقریب ہوئی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ سیاست میں حرف آخر کوئی چیز نہیں ہوتی، جمہوری نظام میں مذاکرات کے دروازے بند نہیں ہوتے، جو بھی فیصلے کریں گے ملک کے مفاد میں کریں گے۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ کسی پاکستانی پر غداری کا الزام نہیں لگنا چاہیے، ایسی سیاست کے خلاف ہوں۔ تقریب سے خطاب میں صوبائی وزیر خالد محمود کا کہنا تھا کہ ریسکیوعالمی معیار کا ادارہ بن چکا ہے۔ ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیر نے ادارے کی کارکردگی بارے شرکا کو بریف کیا۔

دوسری جانب جماعت اسلامی کی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد سینیٹر سراج الحق نے حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن کی لڑائی عوام کے لیے نہیں، حکومت احتساب کے نام پر فراڈ کر رہی ہے، حکومت سلیکٹڈ اور ان کا احتساب بھی سلیکٹڈ ہے۔ 

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ تحریک کے خدوخال اور جلسوں کے شیڈول کے لیے 6 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ کمیٹی کے اراکین میں لیاقت بلوچ، میاں اسلم، مشتاق احمد، نعیم الرحمن اور سردار ظفر شامل ہیں۔ تحریک چلانے کےلیےعوامی چارٹر طےکیا جائے گا۔