بےروزگار نوجوانوں کیلئے خوشخبری

8 Oct, 2020 | 05:17 PM

Arslan Sheikh

( جنید ریاض/اکمل سومرو ) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اساتذہ کی خالی اسامیوں پر بھرتی کا کام شروع کردیا، پنجاب کے سکولوں میں ستر ہزار سے زائد اساتذہ بھرتی کرنے کی ضرورت ہے۔

سکولوں میں خالی اسامیوں کے تعین کیلئے ڈی پی آئی سکینڈری کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی، تشکیل کردہ کمیٹی نے خالی اسامیوں کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں نئے اساتذہ بھرتی کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کے مختلف سکولوں میں ستر ہزار سے زائد اساتذہ بھرتی کرنے کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب لاہور سمیت صوبےبھر کے 725 سرکاری کالجوں میں انٹرمیڈیٹ داخلوں کیلئےدرخواستوں کی آن لائن وصولی جارہی ہے، آن لائن جمع ہونے والی درخواستوں کے مطابق طلبا کا کمپیوٹر سائنس وانجینئرنگ جبکہ طالبات کا پری میڈیکل اورایف اے میں داخلے کا رجحان زیادہ ہے۔ آن لائن کالج ایڈمیشن سسٹم پرداخلوں کیلئےسوا لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

ایڈمیشن سسٹم محکمہ ہائرایجوکیشن کی زیر نگرانی پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے وضع کیا ہے، تاحال ایف اے کیلئے40ہزار،آئی سی ایس 31ہزار اور پری میڈیکل میں 28ہزار درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔ پری میڈیکل میں داخلےکیلئے68فیصد درخواستیں طالبات نے جمع کرائیں۔

اسی طرح کمپیوٹر سائنس میں داخلے کیلئے 63فیصد درخواستیں لڑکوں نے جمع کرائیں جبکہ پری انجینئرنگ کیلئے13ہزار اور آئی کام کیلئے 8ہزار سے زائد درخواستیں وصول کی گئیں۔ طلبا پورٹل سے سرکاری کالجزکےپراسپیکٹس بھی مفت ڈاؤن لوڈ کرسکتےہیں۔ 

مزیدخبریں