سعیداحمد سعید: کسسٹم حکام کی لاہور ائیرپورٹ پر بڑی کارروائی، بحرین سے آنے والے مسافر کے سامان سے پرفیوم اور کاسمیٹک کی بڑی تعداد برآمد کرلی۔
ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق آج کسسٹم حکام نے کاروائی کرتے ہوئے بحرین سے لاہور برینڈڈ کاسمیٹک کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ہے اور بحرین سے لاہور آنے والے مسافر کے سامان میں سے لاکھوں روپے مالیت کی اشیاء برآمد کر لی ہیں جبکہ مسافر گلف ائیر کی پرواز جی ایف 764 سے بحرین سے لاہور آرہا تھا ۔
مسافر کے سامان سے برینڈڈ پرفیوم، باڈی اسپرے، شیمو، لوشن سمیت کاسمیٹک کا سامان بڑی تعداد میں برآمد ہوا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ مطابق سامان کی مالیت 10لاکھ روپے سے زائد ہے۔ کسسٹم حکام نے سامان قبضے میں لیکر مسافروں کو گھر جانے کی اجازت دے دی، کامیاب کاروائی پر ڈپٹی کلیکٹر کسسٹم ثاقب وڑائچ نے عملے کو شاباش دی۔
یاد رہے گزشتہ روز کسسٹم حکام نے لاہور ائیرپورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی ممنوعہ ادویات کی لاہور اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی تھی ، دوحہ سے لاہور آنے والے مسافر کے سامان سے 600 پیکٹ ممنوعہ ادویات برآمد ہوئی تھیں ۔ ملتان کا رہائشی مسافر احمد نواز قطر ائیر کی پرواز کیو آر 628 کے ذریعے دوحہ سے لاہور آیا تھا ۔
دوارانِ چیکنگ مسافر کے سامان سے ممنوعہ ادویات برآمد ہوئیں، برآمد شدہ ادویات کا کل وزن 30کلو تھا ۔ کسسٹم حکام نے ادویات قبضے میں لے کر مسافر کو گھر جانے کی اجازت دے دی تھی۔ کامیاب کارروائی پر اعلی حکام نے کسسٹم افسران و عملے کی فوری کروائی کو سراہا تھا ۔