ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبائی ایجنسیوں کےلائزن  کیلئے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سرفراز احمد کھٹانہ فوکل پرسن مقرر

صوبائی ایجنسیوں کےلائزن  کیلئے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سرفراز احمد کھٹانہ فوکل پرسن مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: محکمہ پراسیکوشن اور فوجداری مقدمات درج کرنےوالی صوبائی ایجنسیوں کےلائزن  کے لئے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سرفراز احمد کھٹانہ کو فوکل پرسن مقرر کردیاگیا۔
 

تفصیلات کے مطابق    محکمہ پراسیکوشن اور فوجداری مقدمات درج کرنےوالی صوبائی ایجنسیوں کےلائزن  کے لئے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سرفراز احمد کھٹانہ کو فوکل پرسن مقرر کردیاگیا۔ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب رانا عارف کمال نون کی منظوری کےبعدنوٹیفکیشن جاری کیاگیا۔

فوکل پرسن سرفراز احمد کھٹانہ ہائیکورٹ اور متعلقہ صوبائی ایجنسیوں کےدرمیان لائزن کا کردار ادا کریں گے، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سرفراز احمد کھٹانہ فوکل پرسن کی حیثیت سےہائی کورٹ اور پولیس،سی ٹی ڈی،اینٹی کرہشن سمیت دیگر ایجنسیوں کے درمیان لائزن رکھیں گے۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سرفراز احمد کھٹانہ کو فوکل پرسن مقرر ہونے پر مبارکباد جارہی ہے، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سرفراز احمد کھٹانہ نےاظہار تشکرکرتے ہوئے کہا ہے کہ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے جو ذمہ داری دی ہے انشاء اللہ اس پر پورا اتروں گا، ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل اور پراسیکیوٹرجنرل کو فوکل پرسن مقرر کرنےکا مراسلہ لکھا گیا تھا۔

Shazia Bashir

Content Writer