پولیس کے مبینہ تشدد سے جاں بحق نوجوان کی پوسٹمارٹم منظر عام پر آگئی

8 Oct, 2019 | 09:36 PM

Arslan Sheikh

( فہد علی ) نواب ٹاؤن کے علاقے میں پولیس کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کی پوسٹمارٹم رپورٹ منظر عام پر آگئی۔ رپورٹ میں موت کی وجہ معلوم نہ ہوسکی، پولیس نے نمونے فرانزک لیبارٹری بھجوا دیے۔

جوہر ٹاؤن کے رہائشی اٹھارہ سالہ اشفاق پر پولیس نے مبینہ تشدد کیا، جس کی وجہ سے وہ جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے جوہر ٹاؤن میں جوئے کے اڈے پر ریڈ کی تو وہاں بھگڈر مچ گئی، اس دوران اشفاق نامی نوجوان بھاگتے ہوئے گر گیا جس کی وجہ سے اسکا سر پتھر پر لگا اور اشفاق کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔

اشفاق کے لواحقین کی جانب سے پولیس کے خلاف احتجاج کیا گیا جس پر چار پولیس اہلکاروں کو معطل کرکےان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انکوائری کی جارہی ہے۔ متوفی اشفاق کی پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق اس کے سر پر لگنے والی چوٹ اسکی موت کی وجہ نہیں ہے جبکہ پولیس نے نمونے فرانزک لیبارٹری بھجوا دیے ہیں۔ فرانزک رپورٹ آنے کے بعد ہی موت کی وجہ معلوم ہو سکے گی۔

مزیدخبریں