مہنگائی کا جن قابو کرنے کیلئے نئی ٹاسک فورس بنانے کا نوٹیفکیشن جاری

8 Oct, 2019 | 04:22 PM

Sughra Afzal

(قیصر کھوکھر) مہنگائی کیخلاف حکومت نے کمر کس لی، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نئی ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی وزیراطلاعات و تجارت میاں اسلم اقبال کو پرائس کنٹرول ٹاسک فورس کا کنوینئر مقرر کردیا، صوبائی وزیر صنعت، وزیر زراعت، وزیر خوراک، وزیر خزانہ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم، سیکرٹری فوڈ، سیکرٹری ٹرانسپورٹ، سیکرٹری زراعت اور سیکرٹری لائیوسٹاک کو بھی ٹاسک فورس کا ممبر مقرر کیا گیا ہے۔

ٹاسک فورس صوبے میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرکے ریگولر کرنے میں کردارادا کرے گی، فورس قیمتوں کی چیکنگ کیلئے مارکیٹوں کے اچانک دورے بھی کرے گی۔

مزیدخبریں