گلوبل انسٹی ٹیوٹ کے تمام سب کیمپسز اور کالجز غیرقانونی قرار

8 Oct, 2019 | 03:45 PM

Sughra Afzal

(ریحان گل) گلوبل انسٹی ٹیوٹ کے تمام سب کیمپسز اور کالجز کو غیرقانونی قرار دے دیئے گئے، محکمہ ہائر ایجوکیشن نے رپورٹ گورنر پنجاب کو بھجوانے کی بجائے دبالی۔

گلوبل انسٹی ٹیوٹ لاہور نے 40 کے قریب سب کیمپسز اور الحاق شدہ کالجز قائم کر رکھے ہیں،جنہیں ہائر ایجوکیشن کمیشن غیر قانونی قرار دے چکا ہے، پنجاب حکومت نے اس حوالے سے سابق وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن ڈاکٹر رؤف اعظم کو انکوائری کرنےکاحکم دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر رؤف اعظم نے انکوائری مکمل کرکے رپورٹ جمع کرا دی ہے، جس کے مطابق گلوبل انسٹی ٹیوٹ کے تمام سب کیمپسز اور کالجز کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے گلوبل ٹرسٹ کو اس کا ذمہ دار قرار دیا گیاہے،مگر محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے رپورٹ گورنر پنجاب کو بھجوانے اور کارروائی کرنے کی بجائے اسے دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں