سعید احمد: سی پیک کے تحت ریلوے کے بڑے منصوبے ایم ایل ون میں پیشرفت، ریلوے انتظامیہ کی جانب سے ریلوے افسران کو جدید ٹیکنالوجی کی ٹریننگ کیلئے چائنہ بھجوانے کا فیصلہ، چین جانیوالے20 افسران کی حتمی فہرست جاری کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ریلوے انتظامیہ کی جانب سے 20 افسران کو 13 روزہ ٹریننگ کورس کیلئےچائنہ بھجوایا جائے گا، ریلوے افسران 15 سے 28 اکتوبر تک چائنہ میں ریلوے کی جدید ٹیکنالوجی کی ٹریننگ حاصل کریں گے۔
چائینہ جانیوالے افسران میں سینئر ریٹ آفیسر ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور ریاض احمد، ڈی ٹی او کراچی حمید اللہ لاشاری، ڈی سی او سکھر عابد قمر، ڈپٹی چیف انجینیر ڈیزائن اعزاز حسین، ایگزیکٹو انجنئیر سخاوت علی، ایکسین ڈیزائن شاہ نواز خان، سٹاف آفیسر وزیر ریلوے عثمان انور، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن صباحت مشتاق، اسسٹنٹ ڈائریکٹر وقار احمد سمیت مختلف ڈویژنز کے افسران شامل ہیں۔