(شاہد ندیم سپرا) پنجاب حکومت کے میگا پراجیکٹ اور نج لائن ٹرین کو بجلی فراہم کرنے کے لیے ناقص میٹریل استعمال ہونےکا انکشاف، این ٹی ڈی سی نے لیسکو کو "ناقص پروٹیکشن ریلیز" کی نشاندہی کا مراسلہ بجھوا دیا۔
اورنج لائن ٹرین کو ترسیلی نظام میں نصب ہونے والی" پروٹیکشن ریلیز"میں ناقص میٹریل لگانے کی نشاندہی کی گئی ہے، ذرائع کے مطابق ایک سو بتیس کے وی کی ٹرانسمیشن لائنز میں تکنیکی خرابی کی بنیاد پر سسٹم کو بچانےکے لیے پروٹیکشن ریلیز لگائی جاتی ہے۔
اور نج لائن میٹرو ٹرین منصوبے پر نجی کمپنی کی جانب سےکام کیاجا رہا ہے، جس پر این ٹی ڈی سی نے لیسکو کے چیف انجینئر ڈویلپمنٹ کو مراسلہ بھجوا دیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ نجی کمپنی ترسیل کا نظام مکمل کرکے ٹیسٹنگ کرے گی، ٹیسٹنگ کلیئر ہونے کے بعد ترسیلی نظام کو لیسکو کے سپرد کیا جائیگا، لیسکو مجموعی طور پر آٹھ مقامات سے منصوبےکو بلا تعطل بجلی فراہم کرے گی۔