ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ روکنے کیلئے حکومت کی بیک ڈور ڈپلومیسی

مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ روکنے کیلئے حکومت کی بیک ڈور ڈپلومیسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان  کے اسلام آباد آزادی مارچ کو بیک ڈور ڈپلومیسی کے ذریعے روکنے کی کوشش جاری، مارچ کی مانیٹرنگ کیلئے وزیر اعلیٰ نے خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دے دی۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کو روکنے کیلئے بیک ڈور رابطے شروع کردیئے گئے ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی سمیت اہم رہنما بیک ڈور رابطوں کیلئے متحرک ہیں،حکومت کی جانب سے کوشش کی جارہی ہے کہ آزادی مارچ کو بیک ڈور رابطوں کے ذریعے روک دیا جائے۔

ذرائع کے مطابق بیک ڈور ڈپلومیسی کی ناکامی کی صورت میں پنجاب میں کہاں کہاں پر مارچ کو روکا جائے گا اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی وزیرقانون بشارت راجہ کی سربراہی میں ایک مانیٹرینگ کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔

کمیٹی مارچ کو روکنے کے حوالے سے اپنی تجاویز مرتب کرے گی، کمیٹی کو پنجاب میں جے یوآئی اور مسلم لیگ نواز کے متحرک کارکنان کی فہرست تیار کرنے کے بھی احکامات دیے گئے ہیں، کمیٹی اس بات کا بھی جائزہ لے گی کہ مارچ کے شرکاء کو کن کن جگہوں پر روکا جاسکتا ہے۔     

Sughra Afzal

Content Writer