جنید ریاض: پارٹرنر سکولوں کو طلباء کے داخلوں و اخراج میں مسائل کا سامنا، پیف پارٹنر سکول نے سسٹم کو فی الفور درست کرکے تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کردیا، مطالبہ تسلیم نہ کیا گیا تو بھرپور احتجاج کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کے پارٹنر سکول نے احتجاج کی دھمکی دے دی۔ پیف کے سست سٹم کی وجہ سے سٹم پر بچوں کی اینرولمنٹ اور اخراج نہیں ہورہا، پارٹنر سکولوں کا کہنا ہے کہ 13 ستمبر سے سکول انفارمیشن سسٹم سست روی کا شکار ہے، فوری طور پر ڈیٹا اپ لوڈ کرنے کی تاریخ میں توسیع کی جائے۔
پارٹنر سکول کا مزید کہنا ہے کہ ساڑھے چار سالوں سے پارٹنرز سکولوں کے فنڈز میں اضافہ نہیں کیا گیا، چیرمین پیف واثق قیوم اپنے وعدے پورے کریں اور کیو ای ٹی پاسنگ مارکس کو کم کیا جائے، پارٹنر سکولوں نے مزید مطالبہ کیا کہ دو دفعہ فیل ہونے والوں کی پیمنٹ فوری جاری کی جائے۔
اگر مطالبات منظور نہ کیے گئے تو احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے