(زین مدنی ) عدالت نے گلوکارہ میشا شفیع اور ان کے گواہان کو بیان قلمبند کرانے کے لیے دس اکتوبر کو طلب کرلیا، فلم اسٹار اور گلوکار علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کررکھا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماعت کرنے والی عدالت میں آج میشا شفیع اور ان کی جانب سے پیش کیے جانے والے گواہان پیش نہیں ہوئے، کیس کی سماعت کرنے والے ایڈیشنل جج امجد علی شاہ کو جب میشا شفیع اور گواہان کی عدم موجودگی کی بابت بتایا گیا تو انہوں نے احکامات دیے کہ آئندہ سماعت پر ہر حال میں گواہان بیان قلمبند کرانے کے لیے پیش ہوں۔