ہیڈ کوچ مصباح الحق نے سری لنکا سے شکست کی ذمہ داری قبول کرلی

8 Oct, 2019 | 12:13 AM

Arslan Sheikh

 ( شہباز علی ) قومی کرکٹ ٹیم ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا ہے کہ سری لنکن ٹیم سے شکست پر مایوسی ہوئی ہے، ٹیم میں رہنے کے لئے ہر کھلاڑی کو کارکردگی دکھانا ہوگی، سری لنکن بلے باز بنوکا راجا پکسا کہتے ہیں کہ ہماری ٹیم نے اپنی کارکردگی سے خود کو منوایا ہے۔

قومی ٹیم کی سری لنکا کے خلاف مسلسل دوسری شکست کے بعد قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق نے سری لنکا کے خلاف شکست کی ذمہ داری قبول کرلی، انہوں نے کہا کہ ایسی ٹیم سے ہارنا جس کے پورے کھلاڑی نہ آئیں افسوسناک ہے، ہمیں اپنی خامیوں پربہت محنت کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ احمد شہزاد اور عمر اکمل کی پرفارمنس پورے سال بہترین رہی ہے، جوابدہ ہوں ٹیم بنانے میں وقت درکار ہے، کپتان کے اعتماد سمیت مسائل ہیں جن کا حل تلاش کریں گے۔ سری لنکن ٹیم اچھی کھیلی ہمیں بولنگ پر توجہ دینا ہوگی۔ شاداب خان فارم میں نہیں ہیں جس کی وجہ سے وہ انڈر پریشر ہیں، ان پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

مین آف دی میچ سری لنکن بلے باز بھانوکا راجا پکسا نے کہا کہ دنیا کی نمبر ون ٹیم کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر شکست دے کر بہت خوشی ہوئی، ہماری ٹیم نے اچھا کھیل کر خود کو منوایا۔ سری لنکن کھلاڑی نے کہا کہ لاہور میں کھیل کر بہت اچھا لگا اور لوگوں نے بہت پیار دیا ہے، جسے مدتوں یاد رکھوں گا۔

مزیدخبریں