شہر میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری، شہری پریشان

8 Oct, 2018 | 11:11 PM

Arslan Sheikh

عابد چوہدری: شہر میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں کا دھڑا دھڑ سلسلہ جاری، سبزہ زار میں پولیس سٹیشن کے قریب سے شہری حسن کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی، پولیس نے سی سی ٹی وی کے باوجود واردات کا مقدمہ درج نہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق سبزہ زار پولیس سٹیشن کے قریب شہری حسن اپنے دوست سے ملنے گیا جہاں اس نے گھر کے باہر اپنی موٹرسائیکل کھڑی کی جو کہ چند منٹوں بعد ہی چوری ہو گئی، واردات کی سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چور پہلے موٹرسائیکل کا لاک توڑتا ہے اور پھر موٹرسائیکل سٹارٹ نہ ہونے پر پیدل ہی لے کر فرار ہو جاتا ہے۔

متاثرہ شہری حسن کا کہنا تھا کہ واردات کی درخواست اور سی سی ٹی وی پولیس کو فراہم کی گئی مگر تاحال واردات کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا، شہری کا مزید کہنا تھا روز بہ روز بڑھتے ہوئی  وارداتوں سے ثابت ہوتا ہے کہ پولیس شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام  دیکھائی  دے رہی ہے۔  

مزیدخبریں