ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واسا کا ملازمین کیلئے بڑا اقدام

واسا کا ملازمین کیلئے بڑا اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

واسا میں میڈیکل بکس کے اسکینڈل کے بعد اہم فیصلہ، واسا کے 6 ہزار سے زائد افسران و ملازمین کو میڈیکل کمپیوٹرائزڈ آٹومیٹڈ کارڈ جاری کئے جائیں گے، واسا افسران و ملازمین کی تصاویر کارڈز پر آویزاں ہوں گی۔       

تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کے زیر صدارت واسا ہیڈ آفس گلبرگ میں واسا ملازمین کے لئے کمپیوٹرائزڈ آٹو میشن میڈیکل سہولیات پر اجلاس ہوا، ڈی ایم ڈی ایف اے اینڈ آر نوید مظہر، ڈائریکٹر ایڈ منسٹریشن مشتاق احمد ٹوانہ اور میڈیکل آفیسر ہسپتالوں کے نمائندے شریک ہوئے۔

اجلاس میں واسا کے ملازمین کو میڈیکل کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن مشتاق ٹوانہ کا کہنا تھا کہ واسا کے ملازمین کو آٹومیٹڈ کارڈ جاری ہوں گے، جن پرملازمین کا ڈیٹا اور تصاویر بھی ہوں گی۔ ایم ڈی واسا نے میڈیکل کارڈز کے اجرا کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ واسا میڈیکل کارڈز کے منصوبے سے واسا کے 6 ہزار سے زائد ملازمین کو فائدہ ہوگا جب کہ ماہانہ ساڑھے تین کروڑ کے میڈیکل اخراجات پر بھی قابو پایا جاسکے گا۔