عرفان ملک: ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی نیشنل ڈیزاسٹر ڈے منایا گیا، ریسکیو 1122 آفس ایل او ایس سے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا، ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیر بھی واک میں شامل ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق اکتوبر 2008 میں ایبٹ آباد میں آنے والے زلزلے میں متعدد افراد ہلاک، سینکٹروں زخمی اور بے گھر ہوئے، اسی زلزلے میں متاثرہ افراد کی یاد میں ملک بھر میں 8 اکتوبر کو نیشنل ڈیزاسٹر ڈے کے طور پر منایا جانے لگا، اسی دن کے حوالے سے ریسکیو 1122 آفس ایل او ایس میں تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں ریسکیو ورکرز کے ساتھ رضا کاروں نے بھی شرکت کی، اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بچنے کیلئے اپنے کردار کے بارے میں عملی مظاہرہ کیا۔
مزید اس دن کے حوالے سے ریسکیو اہلکاروں ایل او ایس دفتر سے شمع چوک تک واک کی، جس کی قیادت ڈی جی ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر نے کی، ڈاکٹر رضوان کا کہنا تھا کہ پندرہ سال پہلے پنجاب میں ریسکیو سروس کا اغاز کیا گیا تھا، اور اب لاکھوں لوگ سالانہ اس سروس سے مستفید ہو رہے ہیں۔
واک کے بعد ریسکیو آفس سے گاڑیوں کا فلیگ مارچ کیا گیا، جس میں ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز، فائر فائٹر ٹرک اور دیگر ایمرجنسی گاڑیوں نے شرکت کی، ایمرجنسی گاڑیوں کا فلیگ مارچ ایل او ایس سے شروع ہو کر لبرٹی اور جیل روڈ سے ہوتا ہوا واپس ایل او ایس پہنچ کر اختتام پزیر ہوا۔