آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونر فیڈریشن نے ڈرائیورز کو نوید سنا دی

8 Oct, 2018 | 08:52 PM

Shazia Bashir

زبیرعباس: اب ساٹھ روپے ویلفیئر کے نام  پر جگا ٹیکس نہیں دینا پڑے گا۔ آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونر فیڈریشن نے ڈرائیورز کو نوید سنا دی۔

آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونر فیڈریشن کے صدر ملک ندیم حسین، اختر خان نیازی اورمیاں خان بلوچ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر لاہور کے حکم پر ایڈمنسٹریٹر لاری اڈا شاہد کلیانی نے ویلفیئر کے نام پر ساٹھ روپے فی بس پھیرا وصولی ختم کردی ہے۔ جو کہ فیڈریشن کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

اس موقع پر چیف جسٹس، ڈپٹی کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر لاری اڈا شاہد کلیانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ پارکنگ فیس ختم کی جائے۔ اب تک پرچی کے نام پر لی جانے والی رقم کا آڈٹ کرانے کے بعد رقم کوڈیم فنڈ میں دیا جائے۔ اس موقع پر چیئرمین حاجی اکرم ذکی، جنرل سیکرٹری ملک ظفر اقبال، ایچ ایم جہانگیر، حاجی افضال، چودھری افضل وڑائچ، احمد نواز چیمہ، حاجی دلعزیز، حاجی خالد، ملک اعجاز و دیگر بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں