علی ساہی: مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی بالکل صحت مند اور تندرست ہیں، سروسز اور پی آئی سی کی رپورٹس موصول ہوگئیں۔ سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل نے رپورٹس عدالت کو بھجوادیں۔
حنیف عباسی کی پی آئی سی کے بعد سروسز سے بھی تمام میڈیکل رپورٹس کلیئرآگئیں۔ ایک روزقبل سروسزہسپتال کے ڈاکٹرز کے پینل نے حنیف عباسی کا مکمل چیک اپ کیا اور متعلقہ ٹیسٹ بھی کروائے گئے۔ رپورٹس کے مطابق حنیف عباسی مکمل طور پر تندرست ہیں۔ اس سےقبل پی آئی سی کے ڈاکٹرز نے بھی حنیف عباسی کوتندرست قراردیا تھا۔
پینل نے دل کےعارضے کیلئے لی جانیوالی ادویات جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ سروسز ہسپتال کے پینل نےرپورٹ جیل سپرنٹنڈنٹ کو بھجوا دی جس میں کہا گیا کہ حنیف عباسی کی بیان کردہ کوئی بیماری رپورٹ میں نہیں آئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ جیل نے رپورٹس ہائیکورٹ پنڈی بینچ کو بھجوا دی ہیں۔