شوبز میں تبدیلی آگئی

8 Oct, 2018 | 07:57 PM

Arslan Sheikh

رضوان نقوی: شوبز میں ٹیکس ادائیگی کے حوالے سے مثبت تبدیلی آگئی، شہرہ آفاق گلوکار راحت فتح علی خان نے ایف بی آر کو ایڈوانس ٹیکس کی مد میں 10 لاکھ روپے کی ادائیگی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہرہ آفاق گلوکار راحت فتح علی خان نے ایڈوانس ٹیکس کی مد میں ایف بی آر کو ادائیگی کردی ہے۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق راحت فتح علی خان نے پہلے کوارٹر کی ایڈوانس ٹیکس کی قسط کی مد میں ایف بی آر کو10 لاکھ روپے کی ادائیگی کی ہے۔

معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے سال 2019  کے انکم ٹیکس کی مد میں پہلے کوارٹر کا ایڈوانس انکم ٹیکس ادا کیا ہے، ایف بی آر حکام کے مطابق ایڈوانس انکم ٹیکس گزشتہ برس جمع کرائے گئے ٹیکس کے تناسب سے جمع کرایا جاتا ہے۔

مزیدخبریں