بیرون ملک جانے والے افسران کی چھٹیاں منظور

8 Oct, 2018 | 07:55 PM

Shazia Bashir

علی عباس: محکمہ ایس اینڈ جے اے ڈی نے متعدد افسران کے تبادلے اور بیرون ملک جانے والے افسران کی چھٹیاں منظور کرلیں۔

 تفصیلات کے مطابق محکمہ ایس اینڈ جے اے ڈی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایس پی انوسٹی گیشن سول لائنز عمران کرامت بخاری کی خدمات لاہور رنگ روڈ اتھارٹی کے حوالے کر دی گئیں، ایس ایس پی ایڈمنسٹریشن، سی ٹی ڈی کیپٹن ریٹائرڈ جواد قمر کی 6 یوم کی رخصت منظورکرلی گئی، سینئر افسر نے فرانس جانے کیلئے چھٹی کی درخواست دی تھی، ڈی آئی جی، وی وی آئی پی سکیورٹی عمران محمود کو کمانڈنٹ پولیس سکول آف انٹیلیجنس کا اضافی چارج دیدیا گیا، ڈی آئی جی ایلیٹ افضل محمود بٹ کو ڈی آئی جی لوجسٹکس کا اضافی چارج دیدیا گیا، ڈی آئی جی انتصار حسین جعفری کی 9 یوم کی رخصت منسوخ کردی گئی، جبکہ آفیسر کی جانب سے کینیڈا جانے کیلئے رخصت کی درخواست دی گئی تھی، محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی  کی طرف سے تقرروتبادلہ رخصت کی منظوری اور اضافی چارج کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔                         

مزیدخبریں