ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک انصاف کی حکومت کا ایک اور احسن اقدام، بڑااعلان کردیا

تحریک انصاف کی حکومت کا ایک اور احسن اقدام، بڑااعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) حکومت نے وزیراعلیٰ پنجاب کا ترقیاتی بجٹ میں صوابدیدی فنڈ ختم کردیا، صوبائی محکموں کو بجٹ استعمال کرنے کے اختیارات سونپ دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے وزیراعلیٰ پنجاب کا ترقیاتی بجٹ میں صوابدیدی فنڈ ختم کردیا ہے، سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کے دورحکومت میں 1 کھرب 50ارب روپے کا صوابدیدی فنڈ رکھا جاتا ہے، جبکہ 2017،18 میں 85 ارب روپےکاصوابدیدی فنڈ  وزیر اعلیٰ پنجاب کے لئے رکھا گیا تھا وہ اب ختم کردیا گیا ہے ، 2015،16،17 میں اسی طرح 20 سے 35 ارب روپے کی بلاک ایلو کیشن کی جاتی رہی کہ یہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا فنڈ ہے وہ جہاں چاہیے اس کو خرچ کر سکتے ہیں ، لیکن اس سال پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اس فنڈ کو ختم کردیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ جو ڈویلپمنٹ سیکٹرز کا بجٹ ہے وہ تین سو سے زائد کا ہے، جس کے بارے ابھی بریفنگ چل رہی ہے لیکن بلاک ایلو کیشن میں جو فنڈ رکھاجاتا ہے اس کا مقصد یہ ہو تا ہے کہ  مختلف پراجیکٹس شروع کرنے یا کسی کو اگر مالی امداد کی ضرورت ہو تو اس فنڈ میں سے  دی جا سکے، اس سال بلاک ایلوکیشن صرف ان ہی منصوبوں کےلئے رکھا جارہا ہے جو پہلے سے چل رہے تاکہ ان کو جلدازجلد مکمل کیا جائے، اسی وجہ سے تحریک انصاف نے یہ احسن اقدام اُٹھایا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer