ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم عمران خان نےوزراء کو اہم کام سونپ دیا  

وزیراعظم عمران خان نےوزراء کو اہم کام سونپ دیا  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب کے وزراء کو کرپشن کے خاتمے کا ٹاسک دے دیا،  محکموں کےکرپٹ افراد اور  کالی بھیڑوں کی فہرستیں تیار کرنے کا حکم بھی دیا۔

تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزراء کو کرپشن کے خلاف عدم برداشت کی پالیسی اختیار کرنے کی واضح ہدایات دیتے ہوئے سرکاری محکموں میں کرپٹ افراد کی فہرستیں تیار کرکے براہ راست بھجوانے کی ہدایت کی ہے، وزیراعظم کی جانب سے وزراء کو دی جانے والی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ وزراء سابق دورحکومت کی کرپشن منظر عام پر لائیں، وہ کرپشن کے معاملے پر زیرو پالیسی اپنائیں کسی بھی کرپٹ افسر کو برداشت نہ کیا جائے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ   کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن میں حکومت ہر قسم کا تعاون فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے،کرپشن کے خلاف بلاتفریق و امتیاز ایکشن لیا جائے اور کرپٹ عناصر کی نشاندہی کی جائے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer