ویب ڈیسک : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ بیرون ملک جا کر یہی پیغام دوں گا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کریں۔
اسلام آباد میں منعقدہ یومِ اقبال کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی معاشی صورتحال آہستہ آہستہ بہتر ہو رہی ہے حکومت کی اخراجات کی کمی پرتوجہ مرکوز ہے مہنگائی بڑھنے کی شرح 32 فیصد سے کم ہو کر 6 فیصدپر آگئی ہے جب کہ شرح سود 22 فیصدکم ہو کر 15فیصد پر آگئی ہے، برآمدات بڑھیں اور صنعتیں چلیں گی، روزگار کے مواقع ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور قطر گیا وہاں کہا کہ اب کشکول لےکر نہیں آؤں گا ہر جگہ یہی پیغام دیتا ہوں کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں۔
شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب میں وسائل سے محروم طلبہ کو مواقع فراہم کیےجاتے ہیں اگر ان قابل بچوں کو مواقع نہ دیئےجاتے تو وہ گلیوں میں ہوتے، دانش اسکول بنا کرقابل بچوں کو تعلیم کے مواقع دے رہے ہیں ہزاروں بچے، بچیاں پڑھ کر ڈاکٹرز، انجینئر بن گئی ہیں طلبہ کولاکھوں لیپ ٹاپ دیےگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی سےقومیں بنتی ہیں، ملک کے کروڑوں بچوں کو بہترین تعلیم کےذرائع مہیا کریں گے۔