ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سموگ کی خوفناک صورتحال، لاہور میں مصنوعی بارش برسانے کا فیصلہ

سموگ کی خوفناک صورتحال، لاہور میں مصنوعی بارش برسانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  سموگ کی بگڑتی صورتحال کے باعث لاہور میں 11 اور 12نومبرکو مصنوعی بارش برسانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ 

 محکمہ ماحولیات اور موسمیات نے لاہور میں 11 اور 12نومبرکو مصنوعی بارش کی تیاریاں شروع کردیں ہیں ۔ محکمہ موسمیات نے لاہور میں سموگ کے تدارک کیلئے مصنوعی بارش کیلئے مانیٹرنگ شروع کر دی ہے، 11اور 12 نومبر کو بادلوں میں 30 فیصد  نمی  کا امکان ہے۔

سیکرٹری ماحولیات  راجاجہانگیر انور نے کہا ہے کہ نمی والےبادل آئے تو رواں سیزن مصنوعی بارش کاپہلا ٹرائل ہوگا، آرمی ایوی ایشن نے مصنوعی بارش کی ٹیکنالوجی تیار کی ہے، مصنوعی بارش کیلئے  سازگار موسم درکار ہے،  مصنوعی بارش کیلئے تیاری مکمل کرلی ہے۔