لاہور ہائیکورٹ کا اتوار کے روز تمام کمرشل سرگرمیاں دو ہفتوں کے لئے بند کرنے کا حکم

8 Nov, 2024 | 06:33 PM

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے اتوار کے روز تمام کمرشل سرگرمیاں دو ہفتوں کے لئے بند کرنے کا حکم دے دیا ۔کمشنر لاہور کو رات آٹھ بجے کے بعد مارکیٹس کو بند کرنے کے متعلق فیصلہ کرنے کا بھی حکم دے دیا۔
 جسٹس شاہد کریم نے سموگ تدارک کی سماعت کے متعلق 3 صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا۔ تحریری حکم میں کہا گیا کہ اتوار کے روز تمام کمرشل سرگرمیوں کو دو ہفتوں کے لئے بند کیا جائے ۔ آئندہ پندرہ روز کے لئے رات آٹھ بجے مارکیٹس کو بند کرنے کے حوالے سے کمشنر لاہور فوری میٹنگ بلائیں، پولیس ،ڈولفن فورس اور ٹریفک پولیس ،دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بند کرے عدالت کا تحریری حکم میں کہنا ہے شہر میں داخل ہونے والی تمام گاڑیوں کو چیک کیا جائے، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو داخلے سے روک کر فوری بند کردیا جائے ، شادیوں کی تقریبات اور مہمانوں کی تعداد محدود کرکے بھی سموگ میں کمی لائی جاسکتی ہے ۔ تحریری حکم میں کہا گیا ہےایڈووکیٹ جنرل پنجاب تمام سٹیک ہولڈر کے ساتھ میٹنگ کرکے آئندہ سماعت پر رپورٹ دیں۔ ۔ کیس کی مزید سماعت 11 نومبر کو ہوگی ۔

مزیدخبریں