ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میں خواتین تحفظ کمیٹی قائم، فائزہ مصطفی عباسی چیئر پرسن مقرر

لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میں خواتین تحفظ کمیٹی قائم، فائزہ مصطفی عباسی چیئر پرسن مقرر
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے خواتین تحفظ کمیٹی قائم کردی ۔قانون دان فائزہ مصطفی عباسی کو خواتین تحفظ کمیٹی کی چیئر پرسن مقرر کردیا گیا ۔
 صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اسد منظور بٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ،کمیٹی عدالتوں میں خواتین کے قانونی تحفظ کی نگرانی کرے گی ،چیئرپرسن خواتین تحفظ کمیٹی فائزہ مصطفی عباسی کا کہنا ہے کہ خواتین کو عدالتی معاملات میں مکمل قانونی معاونت فراہم کرینگے ،بار اور معاشرے میں خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے موثر کردار ادا کروں گی۔ وکلاء غلام مصطفیٰ چوہدری، ایم این اے ماہ جبین عباسی،کنول لیاقت ،، قاضی خلیل الرحمن ،قاضی حفیظ الرحمن ،قاضی ادریس الرحمن ،حافظ نعمان، ،کاشف ستی،سدرہ اکرام، حافظہ صائمہ نے فائزہ مصطفی ایڈووکیٹ کو چیئرپرسن ویمن پروٹیکشن کمیٹی لاہور ہائی کورٹ مقرر ہونے پر مبارکباد دی۔

Ansa Awais

Content Writer