ویب ڈیسک : یوٹیوب میں ایسا فیچر سامنے آگیا جو ویڈیوز دیکھنے والوں کے لیے بہترین ہے۔
گوگل کی ملکیت میں ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر ایک نیا پلے بیک سلائیڈر متعارف ہو رہا ہے جس میں ایسے ٹولز موجود ہیں جو ویڈیو دیکھنے والے کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیں گے ۔ 9 ٹو 5 گوگل کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ یوٹیوب کے پرانے پلے بیک اسپیڈ آپشن کو نئے سلائڈرز سے تبدیل کیا جا رہا ہے ۔اس نئے سلائیڈر میں آپ ویڈیو پلے بیک اسپیڈ کو 0.05 سیکنڈ بھی کرسکیں گے۔ پلے بیک اسپیڈ کنٹرولز سسے صارفین کو بہت زیادہ فائدہ ہوگا۔ یعنی آپ اگر کوئی لیکچر سن رہے ہیں یا کوئی چیز دیکھ رہے ہیں تو آپ سپیڈ کنٹرولر سے پلے بیک کرکے زیادہ بہتر طریقے سے اور زیادہ سست کرکے بھی دیکھ سکتے ہیں ۔اس سے قبل پلے بیک کنٹرولز میں صارفین کو 5 آپشنز 0.25x، 1.0x، 1.25x، 1.5x اور 2.0 دستیاب تھے۔ اب پرانے سلائیڈرز کے آپشنز تو موجود ہوں گے مگر ساتھ 0.25 سیکنڈ، 0.5 سیکنڈ اور 0.75 سیکنڈ کے آپشنز بھی نظر آئیں گے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ نیا فیچر سب سے پہلے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔ ڈیسک ٹاپ میں یہ آپشنز کب آئیں گے اس حوالے سے کوئی خبر نہیں ہے ۔