ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو7 کروڑ 28 لاکھ 18 ہزار سے زائد کے جرمانے

 دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو7 کروڑ 28 لاکھ 18 ہزار سے زائد کے جرمانے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: وزیر اعلیٰ پنجاب  کے مشن سموگ فری پنجاب  کے تحت ٹریفک پولیس کاآلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ 
ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ  نے  کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کا حکم دے دیا۔ صوبہ بھر میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف زیرو ٹالیرنس پر کارروائی جاری ہے ۔ رواں ماہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو7 کروڑ 28 لاکھ 18 ہزار سے زائد کے جرمانے کردیے گئے ۔ 

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف رواں سال 53 فیصد جرمانوں میں اضافہ  ہوا۔ رواں ماہ 36 ہزار 409 سے زائد دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے ۔ دھواں چھوڑنے پر 60 سےزائد گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کئے گئے،کریک ڈاؤن کے دوران 40سے زائد گاڑیوں کے روٹ پرمٹ معطل کئے گئے،25دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف ایف آئی ار بھی درج کرائی گئی،13ہزار820سے زائد گاڑیوں کو دھواں چھوڑنے پر بند کیا گیا،دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کوجرمانے کیساتھ کارروائی کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر میں سموگی وہیکلز کیخلاف کارروائی کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ،سی ٹی اوز ،ڈی ٹی اوز متحرک رہ کر سموگ فری پنجاب کیلئے کام کریں،