25 نومبر تک سندھ ہائیکورٹ کے تمام ججز آئینی مقدمات سن سکتے ہیں، وزیر قانون

8 Nov, 2024 | 05:39 PM

ویب ڈیسک : وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ 25 نومبر تک سندھ ہائیکورٹ کے تمام ججز آئینی مقدمات سن سکتے ہیں ۔ 

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے جوڈیشل کمیشن اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مختلف ججز کے ناموں پر غور کیا گیا ہے، 25 نومبر کو اجلاس دوبارہ ہوگا, 25 نومبر تک سندھ ہائیکورٹ کے تمام ججز آئینی مقدمات سن سکتے ہیں ۔ 

انہوں نے کہا کہ جسٹس جمال مندوخیل فلائیٹ کی وجہ سے کچھ دیر اجلاس میں شامل ہوئے، ممبر اختر حسین کی اہلیہ علیل ہیں اس وجہ سے وہ بھی اجلاس میں شامل نہیں ہوئے ۔ 

مزیدخبریں