ویب ڈیسک : پاکستان میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ میں تشویشناک اضافہ ہوگیا ہے، پاکستان میں رواں برس 2024 کا 47واں پولیو کیس رپورٹ ہوئے۔
قومی ادارہ صحت میں قائم ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے تصدیق کر دی۔
این آئی ایچ کے مطابق پاکستان میں 47واں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ 1 کیس رپورٹ ہوا، سندھ کے ضلع گھوٹکی سے تعلق رکھنے والے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی، متاثرہ بچے سے حاصل نمونوں کی جینیاتی ترتیب کا عمل جاری ہے۔ رواں سال گھوٹکی سے رپورٹ ہونے والا یہ پولیو کا پہلا کیس ہے ۔ اب تک بلوچستان سے 23، سندھ سے 13 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے، خیبرپختونخوا سے 9، پنجاب اور اسلام آباد سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ۔