سٹی 42: ایس پیز دفاتر سےمیوزک شوز کے جعلی این او سی جاری ہونے لگے
ایس پیز کے جعلی دستخط سےاین او سی جاری کرنیوالے 3کلرک گرفتار ہوگئے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ سکیورٹی برانچ کے ہیڈ کلرک جمشید علی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ۔ ایس پی کینٹ دفتر کے ہیڈ کلرک ارشد،نائب کلرک فہد علی کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ۔ مقدمہ تھانہ سرور روڈ میں سب انسپکٹر عرفان کی مدعیت میں درج کیا گیا
ایف آئی آر کے متن کے مطابق ہیڈ کلرک جمشید نے میوزک شو کے این او سی پرایس پی سکیورٹی کے جعلی دستخط کئے،کلرک ارشد علی ،فہد نے این او سی پر ایس پی کینٹ کے جعلی دستخط کئے،اختیارات کا ناجائز استعمال اورنوسربازی کرنے پرتینوں کلرک کو گرفتار کر لیا گیا
ایس پیز دفاتر سےجعلی این او سی جاری،3 کلرکس گرفتار
8 Nov, 2024 | 05:23 PM