سٹی 42: گورنمنٹ آفیسرز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کی اراضی واگزار کیوں کرائی،اسی رنجش میں قبضہ مافیا نےسیکرٹری گورنمنٹ آفیسرزکوآپریٹو سوسائٹی پر فائرنگ کردی
فائرنگ کا واقعہ گزشتہ روز رائیونڈ روڈ پر پیش آیا،واقعہ کا مقدمہ دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق مقدمے میں 12 افراد کو نامزد کیا گیا
ایف آئی آر کے متن کے مطابق مسلح افراد نے سرکاری گاڑیوں پر اندھا دھند گولیاں چلائیں ،مرکزی ملزم امین ،ظفر یاسین نے سوسائٹی کی 9 کنال 6مرلہ زمین پر قبضہ کیا
اراضی واگزار کرانے کیلئے غیر قانونی تعمیرات گرائیں تو ملزمان نے حملہ کردیا ،مرکزی ملزمان کے ہمراہ 20مسلح افراد موجود تھے ،سیکرٹری ہاؤسنگ کی مدعیت میں درج مقدمہ میں اقدام قتل کی دفعات شامل ہیں ۔ترجمان پولیس کاکہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں