ویب ڈیسک : محکمہ پاسپورٹس نے پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کی بڑی پریشانی ختم کردی ۔
محکمہ پاسپورٹس میں نئے جدید پاسپورٹ پرنٹرز کی انسٹالیشن کا عمل مکمل کرلیا گیا ، نئے پرنٹرز آنے سے محکمہ پاسپورٹس کی پرنٹنگ صلاحیت ڈبل ہوگئی ، اس نئے عمل کے بعد پاسپورٹ بنوانے کے لیے آئے افراد کی بیگ لاک کے حوالے سے بڑی پریشانی ختم ہو گئی ۔
نئی مشینری کے اضافے سے محکمہ پاسپورٹ کی پرنٹنگ صلاحیت میں اضافہ ہوا، 10 نئے پرنٹرز کی مدد سے پروڈکشن صلاحیت میں 2 گنا اضافہ ہوا۔ اس حوالے سے ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے بتایا ہے کہ روزانہ کی بنیادپر 40 ہزار پاسپورٹس پرنٹ کئےجا رہے ہیں، اس سے قبل یومیہ صلاحیت 20ہزار پاسپورٹس تھی۔انہوں نے کہا کہ 7مزید جدیدمشینیں جلدہی پاسپورٹس ہیڈکوارٹرزپہنچیں گی، ای پاسپورٹس کی پرنٹنگ کیلئے2پرنٹرز منگوائےگئے ہیں۔
جدید پرنٹرز سے پرنٹنگ صلاحیت میں حیران کن اضافہ دیکھنےکوملےگا، صلاحیت میں اضافے کے بعد روزانہ کی بنیاد پر بیگ لاک ختم کر رہے ہیں۔
قبل ازیں محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے شہریوں کو خوشخبری سنائی گئی تھی کہ فاسٹ ٹریک کیٹیگری میں اپلائی کیے گئے پاسپورٹس کا بیگ لاک زیرو ہوچکا ہے جبکہ زیرالتوا پاسپورٹس بھی شہریوں کو تیزی سے فراہم کیے جارہے ہیں۔ حکام نے بتایا تھا کہ 30 ہزار سے زائد فاسٹ ٹریک پاسپورٹس جاری کردیے گئے ہیں، ارجنٹ کیٹیگری کے تحت اپلائی کیے گئے 70 ہزار پاسپورٹس کا بھی اجرا کردیا گیا ہے۔
محکمہ پاسپورٹ نے کہا تھا کہ ارجنٹ کیٹیگری کے تحت اپلائی پاسپورٹس کا بیگ لاک پرسوں تک صفر ہوجائے گا، اس کے علاوہ فارن مشنز کے ذریعے اپلائی کیے گئے 17 ہزار 500 پاسپورٹس بھی کلیئر ہیں، آن لائن اپلائی کیے گئے17 ہزارپاسپورٹس کا بھی اجرا کردیا گیا ہے۔