ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معمولی جرائم والوں کے لیے بھی بیرون ممالک کی راہیں کھل گئیں ، بڑا فیصلہ سامنے آگیا

معمولی جرائم والوں کے لیے بھی بیرون ممالک کی راہیں کھل گئیں ، بڑا فیصلہ سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی :بیرون ملک ملازمت اور تعلیم حاصل کرنے کیلئےجانیوالےشہریوں کیلئے اچھی خبر سامنے آ گئی 
ایس پی سی آر او  نے کہا ہے کہ کریکٹرسرٹیفکیٹ پر درج معمولی نوعیت کے مقدمے کا ریکارڈ درج نہیں کیا جائیگا،قتل ،دہشتگردی سمیت دیگرسنگین نوعیت کے مقدمات کیلئے کمیٹی قائم ،کمیٹی جو فیصلہ کرے گی اس کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا،کائٹ فلائنگ ایکٹ،تیز رفتاری،ضلعی انتظامیہ کے مقدمات کاریکارڈکریکٹرسرٹیفکیٹ پردرج نہیں ہوگا۔سنگین جرائم کیلئےکمیٹی بنائی گئی ہے،کمیٹی جوفیصلہ کریگی اس پرعملدرآمدہوگا،

واضح رہے اس سے قبل  معمولی لڑائی جھگڑے ، پتنگ بازی ، تیزرفتاری یا دیگر معمولی نوعیت کے کیسز کی وجہ سے بھی  نوجوان  بیرون ممالک جانے سے قاصر تھے کیونکہ کریکٹر سرٹیفیکٹ پر جرائم  لکھے ہوتے تھے ۔