ویب ڈیسک: افغانستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نبی نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کرلیا۔
افغان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نصیب خان نے کہا ہے کہ محمد نبی چیمپئنز ٹرافی کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیں گے، اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے محمد نبی نے کرکٹ بورڈ کو آگاہ کردیا ہے۔نصیب خان کے مطابق کئی مہینے قبل محمد نبی نے اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے بات چیت کی تھی، انہوں نے کہا تھا کہ وہ چیمپئنز ٹرافی کے بعد ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم محمد نبی کے فیصلے کو خوش آمدید کہیں گے، میں سمجھتا ہوں کہ محمد نبی ٹی ٹونٹی کرکٹ میں اپنا کیریئر جاری رکھنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ 39 سالہ محمد نبی نے 2009ء میں افغانستان کے لیے ڈیبیو کیا تھا اور 2019ء میں انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔