عابد چودھری: گڑھی شاہو میں کار سوار خاتون ڈرائیور سے چالاننگ کے دوران مبینہ بدتمیزی کا معاملہ، ٹریفک اسسٹنٹ نوید نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کار سوار خاتون کو روکا۔
ٹریفک اسسٹنٹ نے سیٹ بیلٹ وائیلشن پر چالان کی غرض سے کاغذات طلب کئے، خاتون نے الزام لگایا کہ چالاننگ پر ٹریفک اہلکار نے بحث و مباحثہ،سخت لہجہ اور بدتمیزی کی۔
ایس پی سٹی منیر ہاشمی نے مبینہ بدتمیزی پر ٹریفک اسسٹنٹ کو معطل کردیا،سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے ایس پی سٹی کو ریگولری انکوائری کرنے کی ہدایت کردی۔