ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویلڈن گرین شرٹس ویلڈن!چیئرمین پی سی بی کی ٹیم کو شاباش

ویلڈن گرین شرٹس ویلڈن!چیئرمین پی سی بی کی ٹیم کو شاباش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم احمد: آسٹریلیا کیخلاف تاریخ ساز فتح، دوسرا ون ڈے جیتنے پرچیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کو بارکباد دی،محسن نقوی نے کہا تمام کھلاڑیوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں۔

تفصیلات کےمطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی ٹیم کے باولرز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حارث رؤف اور شاہین آفریدی نے شاندار باؤلنگ کرکے فتح میں اہم کردار ادا کیا،کپتان محمد رضوان نے عمدہ کیپنگ کرتے ہوئے 6 کیچ پکڑے۔
صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرکے پاکستان کو 9 وکٹوں سے کامیابی دلائی، کھلاڑیوں نے فیلڈنگ، باؤلنگ اور بیٹنگ میں شاندار کارکردگی دکھائی،آسٹریلیا ٹیم کو ہوم گراؤنڈ میں شکست دیکر کھلاڑیوں نے قوم کے دل جیت لیے،آسٹریلیا کےخلاف بڑی جیت پر کھلاڑیوں نے قوم کو خوشیاں دی ہیں۔