ویب ڈیسک : حکومت اور عدالتوں کی جانب سے دیے گئے احکامات کے بعد پولیس نے کنسٹرکشن میٹریل جلانے اور فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف کارروائیاں شروع کردی ہیں۔
سی سی پی او لاہور کے مطابق کنسٹرکشن میٹریل جلانے پر 87 اور فصلوں کی باقیات جلانے پر 18 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے ، جبکہ فیول، تار کول اور کاربن بورڈ جلانے پر 8 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ٹائرز، پلاسٹک، شاپنگ بیگز جلانے پر 25 ملزمان گرفتار ہوئے، فیکٹریوں اور کارخانوں سے 49 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزیوں پر متعلقہ محکموں کو معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔