ویب ڈیسک : ملک بھر میں آج سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوا جس سے سونا 2 لاکھ 78 ہزار 800 روپے تولہ ہوگیا۔جبکہ 10 گرام سونا ایک ہزار 715 روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 39 ہزار روپے سے زائد کا ہوگیا۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 21 ڈالر اضافے سے 2683 ڈالر فی اونس ہے۔